لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کھیلوں کے عالمی دن پر پیغام
کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے کیلئے کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں، پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کےلئے "کھیلتا پنجاب" پروگرام تشکیل دیا گیا ہے، پنجاب بھر میں گراؤنڈ اور جمنیزیم کی تعمیر و بحالی کیلئےاقدامات کررہے ہیں، نوجوانوں کیلئے 300 گراؤنڈ اورسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4ارب روپے کردیا ہے، سپورٹس فیسٹیول بحال اور ہر یونین کونسل میں کھیلوں کے مقابلے اور پنجاب لیگ شروع کرینگے ، سپورٹس ایڈوائزری کونسل میں 10یونیورسٹی کے طلبہ بھی ممبر ہونگے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچز بھی لے کرآئیں گے،