بھارتی صحافی رعنا ایوب کو قتل کی دھمکیاں

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بھارتی صحافی رعنا ایوب کو قتل کی دھمکیاں

بھارتی صحافی رعنا ایوب کو قتل کی دھمکیاں، سی پی جے کا فوری کارروائی کا مطالبہ


نئی دہلی: معروف بھارتی صحافی رعنا ایوب کو قتل کی سنگین دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس پر صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) نے بھارتی حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


رعنا ایوب کے مطابق انہیں گزشتہ روز ایک غیر ملکی نمبر سے ویڈیو اور فون کالز موصول ہوئیں، جن میں ان کے گھر کا پتہ بتا کر قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ صحافی کا کہنا ہے کہ انہیں خبردار کیا گیا کہ اگر وہ 1984 کے فسادات پر مضمون نہ لکھیں تو انہیں قتل کر دیا جائے گا۔


رعنا ایوب نے دعویٰ کیا کہ کال کرنے والے کی پروفائل پر مبینہ طور پر بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کی تصویر تھی، جو اس وقت ریاست گجرات کی جیل میں قید ہے۔


واقعے کے بعد رعنا ایوب نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرا دی ہے، جب کہ ان کی رہائشگاہ پر سیکیورٹی بھی تعینات کر دی گئی ہے۔


صحافتی حلقوں نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آزادی صحافت کو لاحق خطرات پر آواز بلند کی ہے۔