کراچی کے علاقےگلشن اقبال میں چھ سالہ ابیہان کےکھلےمین ہول میں گرکرلاپتہ ہونےکاکیس

صبانور صبانور

کراچی کے علاقےگلشن اقبال میں چھ سالہ ابیہان کےکھلےمین ہول میں گرکرلاپتہ ہونےکاکیس

کراچی کے علاقےگلشن اقبال میں چھ سالہ ابیہان کےکھلےمین ہول میں گرکرلاپتہ ہونےکےکیس میں دس ماہ بعد واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انتظامیہ عدالت میں پیش ہوگئی ۔۔ ۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت بھی منظورکرلی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ضلع شرقی کی عدالت میں گلشن اقبال میں چھ  سالہ ابیہان کے کھلے مین ہول میں گر کر لاپتہ ہونے کا معاملےپرسماعت ہوئی ۔۔۔ مقدمے میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکس سی این وقار احمد، انجنئیر اعجاز زیدی کو نامزد کیا گیا۔۔۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔۔۔عدالت نے  ملزمان کو پانچ،پانچ لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ۔۔۔واقعہ کا مقدمہ دس  ماہ بعد والد عاطف کی مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا۔۔۔متن کےمطابق کھلے مین ہول میں پانی کا بہاؤ بہت تیز اور گہرائی زیادہ تھی۔۔۔اطلاع کے آدھے گھنٹے بعد ایدھی کی ٹیم پہنچی لیکن کوئی متعلقہ انتظامیہ نہیں آئی۔۔۔کے ایم سی اور واٹر بورڈ انتظامیہ تاخیر کے آنے کے بعد بھی ناکام رہی۔۔۔متن کےمطابق واٹر بورڈ کے ایکس سی این نے ہماری کوئی بات نہیں سنی اور اطراف کی تمام سڑکیں کھود ڈالیں تھی۔۔۔