مری میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی، ڈی پی او کی ٹریول ایڈوائزری جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

مری میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی، ڈی پی او کی ٹریول ایڈوائزری جاری

مری میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی، ڈی پی او کی ٹریول ایڈوائزری جاری

مری: ڈی پی او مری رضا تنویر نے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مری میں آج شام سے منگل کی شام تک شدید برفباری کا امکان ہے۔

شہری رات کے وقت سفر سے گریز کریں۔

درجہ حرارت میں کمی کے باعث سڑکوں پر بلیک آئس بننے کا خدشہ ہے۔

سنو چین کے بغیر کسی گاڑی کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

گاڑیوں میں بریک، وائپرز، ہیٹر اور ڈی فوگر درست حالت میں ہونے چاہئیں۔

برفباری کے دوران رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے کم از کم 50 میٹر فاصلہ برقرار رکھیں۔

دھند اور برف میں فوگ اور ہیزرڈ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔

شاہراہوں اور ڈھلوانوں پر گاڑی پارک کرنے سے گریز کریں۔

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گردونواح میں شدید برفباری کے باعث ٹریفک اور سفر میں مشکلات پیش آنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔