ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کا اجلاس مرکز بہادرآباد پر اجلاس ہوا جس میں اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں تنظیمی معاملات اور وفاقی حکومت کےکراچی پیکج پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا
اجلاس میں کراچی حیدرآباد پیکج میں بنائی گئی اسکیمز کے پی سی ون کو حتمی شکل دی گئی ۔ منتخب نمائندوں کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے شرکت نہیں کی .
سینیئر رہنما فاروق ستارنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے مل جل کر حل نہ کرلیا جائے ۔ سیاسی جماعت میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا جسے حل نہ کیا جا سکے ۔ ہم نے منتخب نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل طے کیا ہے ۔ جو تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کاروائی ہوگی