کراچی منگھوپیر خیر آباد میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے۔۔۔معمولی جھگڑا دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کا سبب بن گیا۔۔۔فائرنگ سے دو افراد جاں بحق،دو زخمی ہوئے،پتھراؤ اور ڈندوں کے وار کا بھی دو افراد نشانہ بنے،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا
منگھوپیر کے علاقے خیر آباد میں بچوں کے درمیان ہونےو الا جھگڑا بڑوں کے درمیان مسلح تصادم کا سبب بن گیا، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور راہگیر سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے ،لاٹھی اور ڈنڈوں کے وار کے علاوہ پتھراؤ کی زد میں آکر بھی دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور کشیدگی پر قابو پایا،فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ،پولیس حکام کے مطابق جھگڑا جن فریقین کے درمیان ہوا وہ پانی کی سپلائی کا کام کرتے ہیں ،فائرنگ سے جاں بحق ہونےو الوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور دونوں نوجوان آپس میں کزن بتائے جاتے ہیں ،پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث دیگر ملزموں کی تلاش جاری ہے۔۔۔