کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بڑھی تو ویکسی نیشن مکمل کرانے والے افراد نے بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے ویکسنیشن سینٹر کا رخ کرلیا

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بڑھی تو ویکسی نیشن مکمل کرانے والے افراد نے بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے ویکسنیشن سینٹر کا رخ کرلیا

کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بڑھی تو ویکسی نیشن مکمل کرانے والے افراد نے بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے ویکسنیشن سینٹر کا رخ کرلیا۔شہر کے   اضلاع میں یومیہ پانچ ہزار سے زائد افراد بوسٹرز لگوارہے ہیں۔کراچی میں کورونا سے ہلاکتوں کا پچھلے دو ماہ کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ۔ وبائی امراض کے ماہرین نے شہریوں کو ویکسنیشن کے ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

بدلتے موسم کے ساتھ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اور اموات نے شہریوں کو مزید محتاط کردیا۔

ہزاروں شہری بوسٹر ڈوز لگوانے ویکسینیشن سینٹرز کا رخ کرنے لگے۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداو شمار کے مطابق 18 جنوری کو سب سے زیادہ 8 ہزار 577 بوسٹر شاٹس فراہم کیے گئے۔ یومیہ بنیادوں پر 5 ہزار سے زائد بوسٹر شاٹس لگائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب جنوری کے 23 روز میں کورونا سے 68 اموات نے پچھلے دو ماہ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ انفیکشیس ڈزیز سوسائٹی کے صدر رفیق خانانی کہتے ہیں کہ بوسٹر ڈوز لگوانے میں تیزی ضرور آئی ہے۔ لیکن شہریوں کو احتیاط برتنا ہوگی۔

ماہرین نے مشورہ دیا   ہے کہ  شہری ویکسی نیشن  کے ساتھ ساتھ ماسک اور ہاتھوں کی ہائیجین کا خیال بھی رکھیں۔

کیسز میں اضافے اور اموات کی شرح بڑھنے کے بعد محکمہ صحت سندھ کی ٹیموں نے گھر گھر جاکر ویکسین لگانے کی مہم کو بھی تیز کردیا ہے۔ ہیلتھ ورکرز خواتین کو ویکسین لگوانے کی ترغیب بھی دے رہے ہیں۔