وزیر محنت سندھ سعید
غنی کا کہنا ہےعمران خان عوام کو لڑائی
پر اکسا رہے ہیں۔
صدر مملکت ، عمران
خان اور ان کے ساتھیوں کے
خلاف آئین شکنی پر کارروائی ہونی چاہیے۔
اتوار کو چیئرمین بلاول بھٹو کا کراچی آمد پر شاندار استقبال
ہوگا۔ ۔۔
صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے جیالے
،،،،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
کی آمدکے منتظر ہیں۔ اتوار کو کراچی پہنچنے پر ان کا شاندا ر استقبال کیا جائے گا۔
انشا اللہ کل
کراچی ائرپورٹ کے ٹرمینل نمبر ون
پر ہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا
شام پانچ بجے بھرپور استقبال کریں گے، امید ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اور
کراچی کی عوام بڑی تعداد میں پہنچیں گی اور بلاول بھٹو کا استقبال کرے گی
پریس کانفرنس میں کہا
عمران خان ملک کے لئے سیکیورٹی تھریٹ ہیں۔وہ ادارو ں کے خلاف بولنے کے
علاوہ لوگوں کو لڑائی کے لئے اکسارہے ہیں۔
عمران خان اپنے لوگوں سے کہہ رہا ہے کہ تم نے
اپنے مخالفین کے ساتھ کیا کیا کرنا
ہے، عمران خان لوگوں کو کہہ رہا ہے کہ آپ
گلی محلوں میں لڑائی جھگڑے کریں اور عمران خان دھمکیاں دے رہا ہے، عمران خان حق و
باطل کی لڑائی بتاکر ہم سب کو باطل اور خود کو حق بتاتا ہے
سعید غنی نےکہا جلد الیکشن کرانے کا فیصلہ عمران خان نہیں،،،
حکومت کا ہوگا۔ آئندہ انتخابات میں تحریک
انصاف کو ذلت آمیز شکست ہوگی۔