کراچی کے سائٹ انڈسٹریل ایریاکی اہم سڑک شیرشاہ روڈ کئی سال سے تباہ حالی کا شکار

صبانور صبانور

کراچی  کے  سائٹ انڈسٹریل ایریاکی اہم سڑک شیرشاہ روڈ  کئی سال سے تباہ حالی کا شکار

کراچی  کے  سائٹ انڈسٹریل ایریاکی اہم سڑک شیرشاہ روڈ  کئی سال سے تباہ حالی کا شکار ہے۔

سڑک پر سیوریج کا پانی اور گہرے گڑھے شہریوں کےلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

یہ کسی  قصبے  یا  دیہی علاقے  کی سڑک نہیں۔

یہ   شہر کا  سب سے بڑا صنعتی علاقہ شیرشاہ ہے جہاں سڑکیں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں نالہ اوور فلو ہونے سے سیوریج کا پانی سڑک  پر جمع  ہے۔

علاقہ مکین کہتے ہیں کروڑوں،  اربوں روپے کا ٹیکس وصول کرنے کے باوجود حکومت اس اہم سڑک کی طرف توجہ نہیں دے رہی۔

میراں ناکہ پل سے شیرشاہ پراچہ چوک کو ملانے والی یہ  سڑک گزشتہ بیس سال سے حکومتی توجہ کی منتظر ہے۔