کراچی کے پوش علاقے میں ایک اور ڈکیتی،ڈیفنس فیز ایٹ میں ڈاکؤوں نے ایس ایس پی عرفان سموں کا گھر لوٹ لیا۔ پولیس کا ملزموں سے متعلق اہم شواہد مل جانے کا دعویٰ ،مقدمہ درج کرلیا ۔
کراچی میں ڈیفنس مرتضیٰ کمرشل کے قریب واقع فلیٹ میں ڈکیتی کی واردات گذشتہ شب انجام دی گئی۔،ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں کے بھائی اور بھتیجا فلیٹ میں موجود تھے
۔اسلحے کے زور پر ڈاکوؤں نے داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور گھر سے لیپ ٹاپ ،مو بائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔واردات کا مقدمہ تھانہ ساحل میں ایس ایس پی عرفان سموں کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ واردات میں ملوث ملزموں سے متعلق اہم شواہد مل گئے ہیں ، ا نہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔