سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ لوکل گورمنٹ ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم پر عمل درآمد نئی بلدیاتی انتخابات کے بعد کیا جائے گا

عدنان اطہر عدنان اطہر

سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ لوکل گورمنٹ ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم پر عمل درآمد نئی بلدیاتی انتخابات کے بعد کیا جائے گا

سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ لوکل گورمنٹ ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم پر عمل درآمد نئی بلدیاتی انتخابات کے بعد کیا جائے گا،،، صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کے سپریم کورٹ نے 2013 کے بلدیاتی قانون میں صرف دو سیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے جو کوئی بڑا مسئلہ نہیں،،، عدالت سے کچھ چیزوں پر نظر ثانی کی درخواست کی جائے گی

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کے بلدیاتی قانون کے حوالے سے سندھ کابینہ نے تفصیلی گفتگو کے بعد کمیٹی قائم کردی ہے جو قانونی جائزہ لیکر سمری تیار کرے گی

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ بولے سپریم کورٹ کا فیصلہ دو سال تک محفوظ رہا۔ اب کچھ لوگ اس پر پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں۔۔  ہماری بات چیت سب کے ساتھ ہورہی ہے

سندھ کابینہ نے کوآپریٹو مارکیٹ کے متاثرین کو معاوضہ دینے کی منظوری دے دی،،، اسٹیل ملز کی زمین سوئی سدرن گیس کمپنی کے حوالے کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور جزائر کو پروٹیکٹڈ فاریسٹ ڈکلئیر کرنے کی منظوری دے دی