سندھ میں ڈائیریا ، ڈینگی ،ملیریا سمیت دیگر امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

سندھ میں ڈائیریا ، ڈینگی ،ملیریا سمیت دیگر امراض  تیزی سے پھیل رہے  ہیں۔

 

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا  سلسلہ جاری ۔ڈائیریا ، ڈینگی ،ملیریا سمیت دیگر امراض  تیزی سے پھیل رہے  ہیں۔

یکم جولائی سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 345ہوگئی ہے۔

سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض سامنے آنے کا سلسلہ جاری۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 9ہزار 973 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یکم جولائی سے اب تک ریلیف کیمپس میں ڈائریا کے  7 لاکھ 19ہزار 735 کیسز سامنے آئے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 10 ہزار 247 افراد جلد ی  امراض  میں مبتلا  ہوئے۔

یکم جولائی سے اب تک ریلیف کیمپس میں جلدی  امراض کے 7 لاکھ 91ہزار 568کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملیریا کے  950 کیسز سامنے آئے۔

ریلیف کیمپس میں  اب تک ملیریا  کے 21 ہزار 584 کیسز  رپورٹ  ہوچکے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 16 کیس رپورٹ ہوئے۔

مجموعی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 1ہزار 438 ہوگئی۔

اب تک مجموعی طور پر 134 افراد سانپ اور 706 کتے کے کاٹنے سے متاثر ہوئے۔

 سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانبحق افراد کی تعداد 345 ہوچکی ہے