کورونا وائرس کا خوف کرکٹ کا میلہ سُونا کرگیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے چھ کھلاڑیوں اور تین آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی۔
کرکٹ شائقین کی خوشیاں
ماند پڑگئیں۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم
ون ڈے سیریز کھیلے بغیر ہی پاکستان کو خیرباد کہہ دے گی۔پاکستان کرکٹ
بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز جون دو ہزار بائیس میں
مکمل کی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کےبعد ویسٹ
انڈیز کی ٹیم وطن واپس روانہ ہوجائےگی۔مہمان ٹیم کے جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں،،
وہ آج کے میچ کے بعد واپس چلےجائیں
گے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی قرنطینہ مکمل کرکے وطن واپس لوٹیں گے۔مجموعی
طور پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں
او ر تین آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی آج
کے میچ کےبعد بائیو سیکیور ببل چھوڑ دیں گے۔