کراچی ناظم آباد کی مجاہدکالونی میں کرین کی زدمیں آکرملبےپرسویاہواشخص جاں بحق ہوگیا۔
جان گنوانے والا شخص اپنے ٹوٹے آشیانے کےملبےمیں موجودسریے کی حفاظت کی خاطر ملبےپرسویاتھاکہ اچانک کرین چڑھ دوڑی۔
پہلے آشیانہ گیا۔۔۔ پھر جان ہی چلی گئی۔
کراچی کی مجاہدکالونی میں اپنے ٹوٹے گھر کے ملبہ پر سویا شخص کرین تلے آکر جان کی بازی ہار گیا۔
لواحقین کہتےہیں اشتیاق کامکان تجاوزات کی زدمیں آیاتھاجسے انتظامیہ نےمسمارکردیاتھا۔ وہ ملبےمیں موجودسریےکی حفاظت کی خاطر ملبےپرہی سورہاتھا۔۔متوفی چھ بچوں کاباپ اوررکشہ ڈرائیورتھا۔
پولیس کادعوی ہےکہ مکینوں کی جانب سےملبہ اورسریاہٹانےکےلیےبلوائی گئی مشینری حادثےکاسبب بنی،،،،جبکہ مکینوں کےمطابق سرکاری طورپرآنےوالی کرین کی زد میں آکرشہری جان سےگیا۔
حادثے کےبعدانتظامیہ نے تجاوزات مسمارکرنےکاآپریشن روک دیا۔تجاوزات کےخلاف کارروائی کاسلسلہ مرحلہ وار کئی روز سے جاری ہے۔