قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی میں میگا کرپشن کا معاملہ ۔ سندھ
ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فریقین کاموقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں توہین
عدالت کیس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ندیم قمر پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس
دیئے این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی دو الگ الگ ادارے ہیں۔ ڈاکٹر ندیم قمر
کو ادارہ برائے امراض قلب سندھ سے فارغ
کریں۔ کمنٹس جمع نہ کرانےپر عدالت نے
اظہار برہمی کیا۔ سیکریٹری ہیلتھ کو فوری طور پر طلب کرلیا۔سیکریٹری صحت نے پیش ہوکر بتایا کہ
سمری وزیراعلی کو بھیج دی ہے، ، مہلت دی جائے۔ اس پر عدالت نے کہا ہم مہلت دے چکے
ہیں ۔جلد حکم نامہ جاری کریں گے ۔ عدالت نے
فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے سیکریٹری صحت اور
این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈاکٹر ندیم قمر،،، این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی
ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر غیر قانونی طور پر براجمان ہیں۔ ڈاکٹر طارق شیخ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کی تقرری کو سندھ
ہائیکورٹ کراچی میں چیلنج کر رکھا ہے۔