کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا بڑا دنگل۔
سعید غنی
اور شہلا رضا بھی انتخابی مہم چلائیں گئے۔
وزارتوں سے استعفی دے دیا۔
صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت سعید غنی وزارت سے مستعفی ہوگئے۔
ٹوئٹر پیغام
میں ان کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم میں حصہ
لینے کے لئے وزارت سے استعفی وزیر اعلٰی سندھ کو بھجوا دیا ہے۔
استعفی تاحال منظور نہیں ہوا۔
استعفی کی منظوری کا فیصلہ پارٹی قیادت اور وزیر
اعلٰی سندھ نے کرنا ہے۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ بحیثیت صدر پیپلز پارٹی
کراچی ڈویژن ان کی خواہش ہے کہ وہ
اپنے کارکنوں کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لیں۔
صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا نے بھی بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کے لیے
اپنا استعفی وزیر اعلی سندھ کو پیش کردیا ہے۔