کراچی لانڈھی ریڑھی روڈ کے قریب ذاتی رنجش پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے

عرفان علی عرفان علی

 کراچی لانڈھی ریڑھی روڈ کے قریب ذاتی رنجش  پر  فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے


کراچی لانڈھی ریڑھی روڈ کے قریب ذاتی رنجش  پر  فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔


پولیس کےمطابق اسد نامی شخص کا رشتے پر انیس نامی شخص سے تنازع چل رہا تھا۔ پیر کو دونوں فریق بات چیت کرنے بیٹھے ،،کہ اچانک انیس نے فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ سے اسد جاں بحق جبکہ اس کا والد اور دو بھائی زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے بعد انیس فرار ہوگیا۔ زخمیوں کو   طبی امداد کےلئے جناح اسپتال لایا گیا۔ زخمیوں میں شیرزمان،فضل اور نعمان نامی شخص شامل  ہیں۔