کراچی میں نسلہ ٹاورکی غیرقانونی تعمیرات کے کیس میں عدالت نے اکیس فروری کو حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

نزاہت خان نزاہت خان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت  میں نسلہ ٹاورکی غیرقانونی تعمیرات کے کیس میں سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا   مقدمےکی تفتیش مکمل نہیں ہوسکی۔  مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے  آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت اکیس فروری تک ملتوی کردی۔ آئندہ  سماعت پر حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کی عبوری ضمانت   میں   بھی اکیس  فروری تک  توسیع کردی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے فرحان قیصر،ڈی ڈی اوماسٹرپلان بشیراحمدخان بھی عبوری ضمانت پرہیں۔ضمانت حاصل کرنے والوں میں بلڈرز عبد القادر ،ولایت خان اور شوکت علی میمن بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔