کوئٹہ: غیر ملکی کوچنگ ٹیم کی آمد، 63 فٹبالرز کی عالمی معیار کی تربیت کا آغاز
کوئٹہ: بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 63 فٹبالرز کی بین الاقوامی معیار کی تربیت کے لیے 6 رکنی غیر ملکی کوچنگ ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔
فٹبالرز کی فنی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح تک لے جایا جائے گا۔
بلوچستان کے کھیل کے میدانوں میں ایک بار پھر رونق لوٹ رہی ہے۔
12 خواتین کھلاڑی بھی تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں۔
جدید ٹریننگ سے کھلاڑیوں کی فنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
پروفیشنل ٹریننگ سیشنز کا انعقاد خوش آئند ہے۔
تربیتی سیشنز سے کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ مہارت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
بلوچستان کے کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
یہ اقدام نہ صرف بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کے میدان میں نئی راہیں کھولے گا بلکہ صوبے میں کھیلوں کی بحالی اور فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔