کراچی میں سندھ سائنس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے طالبعلم چمن لعل نے انسانی ہڈیوں کے نام کم سے کم وقت میں بتانے کا دعوی بھی کردیا۔
وزیر تعلیم سردار شاہ کہتے ہیں محکمہ تعلیم بہت جلد سائنس ایوارڈز کا آغاز کرے گا۔
کوشش ہوگی کہ صوبے میں سائنس میوزیم بنایا جائے۔ دو روزہ میلے میں سندھ کے مختلف سرکاری اور نجی اسکول شریک ہیں۔
این ای ڈی یونیورسٹی میں دو روزہ سائنسی میلے کا آغاز ہوگیا۔تھرپارکر الائنس کے تحت منعقدہ فیسٹیول کا افتتاح وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ نے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے بہت جلد صوبے کے ذہین طلبا کے لیے سائنس ایوارڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔
کوشش ہوگی کے سندھ میں سائنس میوزیم بھی بنایا جائے۔
سندھ سائنس فیسٹیول میں سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے طلبا کی طرف سے 30 زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
ضلع تھرپارکر سے آیا دسویں جماعت کا طالبعلم
چمن لعل شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔۔
فیسٹیول میں کراچی کے ساتھ ساتھ تھرپارکر، بدین، جیکب آباد، خیرپور اور دیگر اضلاع سے طلبا نے سائنٹیفک ماڈلز پیش کیے ہیں۔ پہلی بار کراچی آمد پر طلبہ نے مسرت کا اظہار کیا۔
آبی و ماحولیاتی
آلودگی, متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار, ٹریفک اور اربن ڈولپمنٹ کے مسائل،
کورونا اور دیگر وباؤں سے انسانوں کو لاحق خطرات
پر سائنسی ماڈلز بھی نمائش کا حصہ
ہیں۔