کراچی میں پرائمری ٹیچر کا اپگریڈ نہ ہونے پر احتجاج۔

عرفان علی عرفان علی

  کراچی میں پرائمری ٹیچر کا  اپگریڈ نہ  ہونے پر احتجاج۔


 کراچی میں پرائمری ٹیچر کا  اپگریڈ نہ  ہونے پر احتجاج۔ وزیراعلی ہاوس جانے کی کوشش پرجھڑپ۔ پولیس کا لاٹھی چارج اور  واٹر کینن کی بوچھاڑ۔


  دو  اساتذہ کو حراست میں لے لیا ۔


 کراچی میں آل سندھ پرائمری ٹیچرز پریس کلب  کے باہر جمع ہوئے۔

مظاہرین وزیراعلی ہاوس جانے کے  لئے ریڈ زون میں داخل ہوئے ،،

تو پولیس حرکت میں آگئی۔

پولیس اہلکاروں نے  مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن سے پانی کی بوچھاڑ بھی کی ۔

پولیس نے دو مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ پرائمری ٹیچرز ایک بار پھر پریس کلب کے باہر جمع ہوگئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے   دوہزار چودہ میں انہیں گریڈ نو میں  پرائمری ٹیچر  بھرتی کیاگیاتھا۔ سال دوہزار اکیس میں 

اپگریڈپالیسی آئی،، جس کےتحت پرائمری ٹیچرزگا گریڈ چود ہ کیا گیا۔ دوہزار چودہ میں   نئے اساتذہ کو گریڈ چودہ میں بھرتی کیا گیا،،لیکن انہیں اپگریڈ نہیں کیا جارہا۔