کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی رشوت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ۔ رشوت لینے یا دلوانے پر سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سربراہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن عمر فاروق ملک کا کہنا ہےعوام کو بغیر رشوت خدمات کی فراہمی کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی اولین ترجیح ہے۔ خلاف ورزی پر اہلکاروں کی برطرفی اور تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ کے ماتحت چلنے والے تمام شعبوں کو تین روز میں عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ سربراہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا کہنا ہے اچانک معائنے، شکایات اور فیڈبیک نظام پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ ہے۔عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔