کراچی میں اغواء برائے تاوان کی واردات

عدنان اطہر عدنان اطہر

 کراچی  میں  اغواء برائے تاوان کی واردات


کراچی  میں  اغواء برائے تاوان کی واردات۔۔۔تشدد کرکے مغوی تاجر کو قتل کردیا گیا۔۔۔پولیس تحقیقات کرتی ہوئی  اغواء کار تک پہنچی  اورنشاندہی  پر  لاش برآمد  کرلی۔۔اغواء اور قتل میں تاجر کا ہم زلف ہی ملوث نکلا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل  پولیس نے کراچی گلزار ہجری میں واقع اپارٹمنٹ پر علی الصبح چھاپا  مارا  اور   زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر پارکنگ میں رکھے پلاسٹک ڈرم سے لاش برآمد کرلی ۔۔


لاش کی شناخت اقبال احمد کے نام سے ہوئی جو گرفتار ملزم کا ہم زلف  تھا۔تفتیش میں سامنے آیا کہ  ملزم رمیز نے ذاتی رنجش کے باعث  اقبال کو  19 جنوری کو اغواء کیا اور بدترین تشدد کرکے قتل کردیا ۔۔


پولیس تکنیکی بنیاد پر  تحقیقات کرتے ہوئے ملزم تک پہنچی تو اس نے اعتراف جرم کیا ۔ملزم  مغوی کو قتل کرنے کے باوجود اہلخانہ سے تاوان بھی طلب کرتا رہا ۔

سی آئی اے  پولیس نے اپارٹمنٹ کے چوکیدار اور یونین نمائندوں کو بھی تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا۔تفتیش میں سامنے آیا کہ گرفتار مرکزی ملزم کی ماضی میں لیاری گینگ وار سے بھی وابستگی رہی۔ پولیس نے واردات میں ممکنہ طور پر ملوث ملزم کے ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔۔۔