کراچی میں سی ویوپرہینگ ٹینگ نامی جہازکا آپریشن تونہ ہوسکا لیکن مدد کیلئےبلوائی گئی کرین شپ کوخود مدد کی ضرورت پڑگئی،


کراچی میں سی ویوپرہینگ ٹینگ نامی جہازکا آپریشن تونہ ہوسکا لیکن مدد کیلئےبلوائی گئی کرین شپ کوخود مدد کی ضرورت پڑگئی،

 

 

کراچی،عرفان علی

کراچی میں سی ویوپرہینگ ٹینگ نامی جہازکا آپریشن تونہ ہوسکا لیکن مدد کیلئےبلوائی گئی کرین شپ کوخود مدد کی ضرورت پڑگئی،، ریت میں پھنسی کرین شپ کی حالت انتہائی ابترہے،،جمعرات کوری فلوٹنگ آپریشن ملتوی کردیا گیا۔

کراچی میں سی ویو پرپھنسےبحری جہاز کو نکالنے کا آپریشن۔۔  عمل درآمد میں موسم کے ساتھ ناقص منصوبہ بندی اورحکام کی عدم دلچسپی بھی رکاوٹ بن گئی۔۔

جہازکی مدد کوآنے والی کرین شپ کوہی مدد کی ضرورت پڑگئی۔۔ جمعرات کو جہاز نکالنے کا ٓپریشن،،، کرین شپ ریت سےنہ نکلنےپرملتوی کردیا گیا۔مدد  کو آئی  کرین شپ کےاندرونی  حصے کی ویڈیو سامنےآگئی۔۔انتہائی خستہ حال کرین  شپ کا فرش اوربیلنسگ ہک  زنگ آلود اوربوسیدہ ہیں۔۔

جہازکو گھسیٹنےکیلئےلائی گئی زنجیریں بھی جگہ جگہ سےخستہ حال ہیں۔مضبوطی کےساتھ جہازکوگھسیٹنےکیلئے استعمال ہونیوالے جوائنٹس بھی کمزور ہیں۔بدھ کےروزکرین شپ کا توازن برقراررکھنے کیلئے استعمال ہونیوالی زنجیر اور رسیاں بھی ٹوٹ گئی تھی۔۔

حکام کا کہنا ہےکہ آج سمندرمیں بننےوالی لہریں جہازکوچینل تک منتقل کرنےکیلئےانتہائی موضوع تھی لیکن اونچی لہروں کےسبب ٹگ بوٹ بھی جہاز تک نہ پہنچ  سکی۔ شپ  کو نکالنے کا آپریشن اب کرین شپ کےباہر نکلنے سےمشروط ہوگیا ہے۔۔