سانحہ صفورا کیس میں فوجی عدالت کی سزا کے خلاف ملزموں کی اپیلوں پر سماعت چار ماہ کے لئے ملتوی کردی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ صفورا میں سزا یافتہ سعد عزیز اور دیگر کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس کے کے  آغا نے   کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے ،،اس لیے سماعت نہیں کرسکتے ۔ عدالت نے اپیل کی  سماعت چار ماہ کیلئے ملتوی کردی۔ اپیلوں میں  موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی عدالت نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا ۔ یکطرفہ کارروائی کی گئی اور صفائی کا موقع بھی نہیں دیا گیا ۔ فوجی عدالت نے سعد عزیز اور دیگر کو سزائےموت سنائی تھی۔