کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے لانڈھی کیمپس کا افتتاح ۔
علاقہ کی عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات حاصل ہوں گی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی،لانڈھی کیمپس کا افتتاح کیا۔
سیکریٹری صحت اور رجسٹرار یونیورسٹی نے عمارت کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو حوالگی کے ایم او یو پر دستخط کیے۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا جے ایس ایم یو ،،ہی اس عمارت کو بہترین تعلیمی ادارے میں تبدیل کرسکتی تھی۔
دیگر مقررین کا کہنا تھا لانڈھی کیمپس کھلنے سے علاقے کی عوام کو اعلیٰ تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ صحت کی مزید سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
جے ایس ایم یو کے انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی کے تحت کلینکل اور ٹیکنیکل ٹیکنالوجی پر ایک ساتھ کام کیا جارہا ہے۔