کراچی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے ایک اور شہری کو لوٹ لیا

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے ایک اور شہری کو لوٹ لیا

کراچی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے ایک اور شہری کو لوٹ لیا گیا،نجی بینک سے امریکی ڈالر لے کر نکلنے والے بزرگ شہری کو مسلح ملزمان نے لوٹ لیا

واقعہ گلشن اقبال بلاک تیرہ سی میں پیش آیا،جہاں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے رکشے کو روکا اور بزرگ شہری نے چار ہزار امریکی ڈالر لوٹ کر فرار ہو گئے،

واقعہ کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کرلیا گیا،مقدمے کے متن کے مطابق بزرگ شہرک بینک سے رقم نکلوا کر رکشے میں گھر کی جانب جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مزکورہ مقام پر روکا اور اسلحہ دکھا کر رقم لوٹی،

 لوٹی گئی رقم پاکستانی کرنسی میں گیارہ لاکھ سے زائد بنتی ہے،

ملزمان رقم لوٹنے کے بعد با آسانی فرار ہوگئے جنہں تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا