کراچی اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ اہلخانہ نے ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ قرار دے دیا ۔
کراچی میں اورنگی ٹائون سیکٹرساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان مزمل جاں بحق ہوگیا۔ لاشی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ بظاہرٹارگٹ معلوم ہوتاہے۔ مقتول کوموٹرسائیکل سوار ملزموں نےفائرنگ کرکےقتل کیا۔ ملزم نےچارگولیاں چلائیں،، جن میں سے دو مقتول کولگیں۔ لواحقین کاکہناہےواقعہ ڈکیتی کی کوشش کےدوران پیش آیا۔
لواحقین کے مطابق مقتول موٹرسائیکل مکینک تھا۔ واقعہ کےوقت موٹرسائیکل کی سروس کرانےجارہاتھا۔ گھر کے قریب ہی ملزموں نےفائرنگ کرکےقتل کیا۔