سیاسی جماعتوں کے کارکنان کا راستہ بند ہے سیاسی مخبروں کا راستہ کھلا ہے،معروف قبائلی رہنمانوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

عرفان علی عرفان علی

سیاسی جماعتوں کے کارکنان کا راستہ بند ہے سیاسی مخبروں  کا راستہ کھلا ہے،معروف قبائلی رہنمانوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ میں معروف قبائلی رہنمانوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی میڈیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہےکہ  کسی بھی جمہوری ملک میں پارلیمنٹ سپریم ہوتا ہے بالا دست ہوتا ہے ،عوام سوچ سمجھ کر ایوان میں اپنے نمائندے بھیجتے ہیں اور پارلیمنٹ میں ہر شخص اسٹیک ہولڈر ہیں ووٹرز بھی اسٹیک ہولڈرز ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ 2018 میں انتخابا ت ہوئے اکثر جماعتوں نے اس کو رد کیا ،265 حلقہ میں بوگس ووٹ کے اعتراض پہ پٹیشن دائر کیا گیا ،قاسم سوری کو ٹربیونل نے نااہل قرار دیا جو بعد میں ڈپٹی اسپیکر بنا اورپینسٹھ ہزار ووٹ جعلی نکلے۔

نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہاکہ انہیں ڈپٹی اسپیکر میں بیٹھا کر ایوان کی کارروائی چلاتا رہا وہ وقت کون ہے اس کے پیچھے،انہیں ڈپٹی اسپیکر میں بٹھا کر ایوان کی کارروائی چلاتا رہا وہ وقت کون ہے اس کے پیچھے اورجماعتوں سے گلا ہے کہ وہ ایوان میں اس غیر قانونی طریقے سے منتخب شخص کو جی جناب کرتے رہے اورسیاسی جماعتوں کے کارکنان کا راستہ بند ہے سیاسی مخبروں  کا راستہ کھلا ہے،پراسرار قوت اس کی ذمہ دار ہے اس کی وجہ سے کیس کو طول دیا ہے