بیروت: برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور کینیڈا نے لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے ممکنہ زمینی حملے کے اثرات تباہ کن ہوں گے اور لبنان پر ایسا حملہ ہر صورت روکا جانا چاہیے۔ حکام نے واضح کیا کہ لبنان کی صورتحال پہلے ہی خوفناک ہے اور بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مشترکہ بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ انسانی بحران مزید نہ بڑھے۔