سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
اقلیتوں کے دن کی مناسب سے اجلاس ،،،اسمبلی کے پرانے ہال میں ہوا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے روایت کے مطابق اسمبلی میں پاکستانی پرچم لہرایا ۔ ارکان نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔وزیر پالیمارنی امور ضیاء لنجار نے اسمبلی کا بزنس معطل کرنے کی قرارداد پیش کی ۔اس کی منظوری پر ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی نے اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے قرارداد پیش کی گئی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قرارداد پر تقریر کرتے ہوئے کہا ہماری آزادی اقلیتوں کے بغیر ادھوری ہے ۔ ہم دوہزار نو سے گیارہ اگست کو اقلیتوں کا دن منا رہے ہیں ۔ اس ہال میں چھبیس جون انیس سو سینتالیس کو ایک قرارداد منظور ہوئی تھی ۔ سندھ نے اپنی حیثیت ختم کر کے پاکستان کو منتخب کیا۔ سندھ اسمبلی میں اقلیتیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔