اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان
نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہےکہ پیپلز پارٹی اور جمہوریت۔ کا چولی دامن کا ساتھ
ہے۔صبح ایک عجیب و غریب دنگل نکل آرہا تھا اور پتہ چلا کہ صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی
کی ہے خود احتسابی کو عادت بنا لو پی ٹی آئی والو ۔
ان کا کہناتھاکہ ابھی اپنے حواری بات کر رہے ہیں،تھوڑا حوصلہ پیدا کریں اور جن
کے اثاثے باہر ہیں جو نکل جائیں گے،آپ کے جہاز نکلنا شروع ہو گئے ہیں اور
ا ب آپکی وزراتیں نہیں رہی جن کا غلط استعمال کر رہے ہیں ہم پہلے بھی ڈٹ کر
کھڑے تھے اب بھی کھڑے ہیں سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ میڈیا کے خلاف نا زیبا الفاظ
استعمال ہو۔
شیری رحمان نے کہاکہ ان پر ابھی بھی اقتدار کا نشہ ہے۔ابھی تو پارٹی شروع ہوئی
ہے اور ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے تحمل پیدا کریں اور پی ٹی آئی کی وکالت تو ڈیش
ڈیش ڈیش پر ہے۔عمران خان خود نیشنل سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں،
ان کا کہناتھاکہ آج سے ان کا نام تحریک انتشار ہے