کراچی میں لمپی اسکن ڈزیز سے متاثرہ مویشیوں کی تعداد اٹھارہ ہزار سے تجاوز کر گئی۔ بیماری سے پچپن ہلاکتیں
بھی رپورٹ ہوچکی ہیں۔
سندھ
بھر میں اب تک لمپی اسکن ڈزیز کے چھتیس
ہزار چھ سو تینتیس کیسز سامنے آئے ہیں۔
پانچ لاکھ سے زائد جانوروں کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔
سندھ بھر میں لمپی اسکن ڈزیز کے حملے جاری ہیں۔ کراچی سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے
جہاں مویشیوں میں اب تک 18 ہزار 145 کیسز سامنے آچکےہیں۔ 55 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہو چکی ہیں۔
ٹھٹھہ میں 4 ہزار چھ سو تریسٹھ ، سانگھڑ میں 1 ہزار پچیس ، تھانہ
بولا خان میں ایک ہزار ایک سو بانوے کیسز سامنے آئے ہیں ۔
ہلاکتوں کے لحاظ سے تھانہ
بولا خان کا دوسرا نمبر ہے جہاں 54 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔
جامشوروں میں 46 ، ٹھٹہ میں 46 جبکہ خیرپور میں 34 ہلاکتیں رپورٹ
ہوچکی ہیں ۔
لمپی اسکن ڈزیز سے بچاؤ کے لیے ویکسنیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کراچی میں 27 ہزار پانچ سو
پچھتر مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔
سندھ میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 13 ہزار پانچ سو اسی
مویشیوں کو ویکسین فراہم کی گئی ہے۔۔