کراچی میں سڑک، گھر، دفتر کوئی جگہ محفوظ نا رہی۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

کراچی  میں سڑک، گھر، دفتر  کوئی جگہ  محفوظ نا رہی۔

کراچی  میں سڑک، گھر، دفتر  کوئی جگہ  محفوظ نا رہی۔

 لٹیروں  نے  بلدیہ وسطی کے دفتر میں خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر اور عملے کو یرغمال بناکر لوٹ لیا۔

لوٹ مار کی واردات  پیر کی شام پیش آئی۔ اندراج مقدمہ کے لئے دائر درخواست کےمطابق  مسلح شخص   نارتھ ناظم آباد بلاک این  میں محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی  کے دفتر میں  داخل ہوا۔

 ملزم نے خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر اور دفتری عملے کو یرغمال بنایا۔

نقدی ،موبائل فونز  اور  خاتون افسر کے زیورات چھین لئے۔ لٹیرے  نے خاتون سرکاری افسر کو لینے کے لئے آنے والےشوہر کوبھی لوٹ لیا۔

 واردات کے دوران ملزم کےساتھی کمرے سے باہر موجود رہے۔