بونیر میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بونیر میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری

بونیر میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری، واٹر پلانٹس اور طبی سہولیات فراہم




بونیر — سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاکستان ہلال احمر خیبر پختونخوا کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین ہلال احمر حبیب اورکزئی کے مطابق بونیر کے مختلف مقامات پر جدید واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کیے گئے ہیں، جو روزانہ 60 ہزار لیٹر صاف پانی فراہم کر رہے ہیں۔ یہ پلانٹس ہر قسم کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


متاثرہ علاقوں میں مفت طبی سہولیات اور ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ دیگر صوبوں سے امدادی ٹرک بھی بونیر پہنچ رہے ہیں۔ ہلال احمر نے بین الاقوامی تنظیموں کی خدمات حاصل کر کے امدادی عمل کو مزید مؤثر بنایا ہے۔


چیئرمین کے مطابق امدادی کارروائیاں صرف بونیر تک محدود نہیں بلکہ سوات، شانگلہ اور صوابی میں بھی جاری ہیں، جہاں متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔