کراچی میں کانگو وائر س نےصوبہ سندھ میں دو افراد کی جان لے لی

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں کانگو وائر س نےصوبہ سندھ میں دو افراد کی جان لے لی

کراچی میں کانگو وائر س نےصوبہ سندھ میں دو افراد کی جان لے لی۔ محکمہ صحت سندھ  کے مطابق سندھ میں رواں سال میں کانگو کے 6 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کراچی میں ڈینگی کے بعد کانگو وائرس  سے بھی اموات سامنے آنے لگیں۔  محکمہ صحت سندھ کے مطابق کانگو کے 2 کیسز اگست ، جبکہ 4 کیسز ستمبر کے مہینے میں سامنے آئے ۔ کانگو سے انتقال ہونے والے 2 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔کراچی کے ضلع ملیر، ضلع ویسٹ اور ضلع ایسٹ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ضلع قمبر شہدادکوٹ سے کانگو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ کراچی اور قمبر شہداد کوٹ کے کانگو متاثرہ 4 افراد کراچی میں زیر اعلاج ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کانگو وائرس گزشتہ 20 سالوں سے پاکستان میں موجود ہے جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ کانگو وائرس ایک قسم کے کیڑے سے پھیلتا ہے جو مختلف جانوروں مثلاً بھیڑ، بکریوں، گائے، بھینس اور اونٹ کی جلد میں پایا جاتا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے لمبی آستینوں والی قمیض کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ جانوروں پر موجود کیڑوں کے کاٹے سے محفوظ رہا جائے