ایم کیوایم پاکستان نے منگل کوشہر میں یوم سیاہ منانےکا اعلان کردیا۔ سربراہ خالدمقبول کہتے ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنی تاریخ کو دہرایا

صبانور صبانور

ایم کیوایم پاکستان نے منگل کوشہر میں یوم سیاہ منانےکا اعلان کردیا۔ سربراہ خالدمقبول کہتے ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنی تاریخ کو دہرایا

ایم کیوایم پاکستان نے منگل کوشہر میں یوم سیاہ منانےکا اعلان کردیا۔ سربراہ خالدمقبول کہتے ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنی تاریخ کو دہرایا۔ قانون ہماری مدد کو نہیں آئے گا تو کیا قانون اپنے ہاتھ میں لیں۔ چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں۔ کل فیصلہ نا آیا توپھر وزیر اعلی ہاؤس جائیں گے

وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر ایم کیوایم پاکستان کی ریلی کے شرکا پر پولیس کی شیلنگ

کراچی پریس کلب پرسربراہ ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ کراچی کی ماوں بہنوں ، بیٹیوں پر غیر مقامی پولیس نے تشدد کیا ۔ وزیر اعلی تمہاری اور تمہارے اراکین کی تنخواہ پورا کرنے والوں پر آج تم نے ڈنڈے مارے ہیں۔ آئی جی سندھ کو فوری معطل کیا جائے

خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ وزیر اعلی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو بلاول ہاوس بھی اسی شہر میں ہے۔ہم صرف پٹے ہیں آج ۔لیکن ہم مزاحمت کرنا جانتے ہیں۔ قانون ہماری مدد کو نہیں آئے گا تو کیا قانون اپنے ہاتھ میں لیں۔

خالدمقبول صدیقی نے جمعرات کو پر امن احتجاج اور یوم سوگ کا اعلان کیا