سندھ میں اب گھر بیٹھے کورونا ویکسین لگے گی۔ صوبائی محکمہ صحت نے
گھر گھر جاکر ویکسین لگانے کافیصلہ کرلیا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق
کورونا ویکسین لگانے سے متعلق اضلاع طے شدہ اہداف پورے نہیں کرسکے۔ مہم میں
پولیوورکرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور کمیونٹی ہیلتھ ورکرحصہ لیں گے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ
افسران اپنے اضلاع میں ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ محکمہ صحت
کے مطابق ڈورٹوڈور ویکسی نیشن مہم دو ہفتے
کے لئے چلائی جائے گی۔ چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پہلے ہی تمام
ڈپٹی کمشنرز کو اس بارے میں آگاہ کرچکا
ہے۔