سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اٹھالی گئی


سندھ حکومت نے  لاک ڈاون  میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اٹھالی گئی

سندھ حکومت نے  لاک ڈاون  میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اٹھالی گئی۔ گاڑی میں  صرف دو افرادبیٹھنے کی   پابندی  بھی ختم۔دودھ کی دکانوں اور بیکری پر  اور آن لائن ڈلیوری پر  بھی وقت کی پابندی  نہیں ہوگی۔ ترجمان سندھ حکومت کہتے ہیں کورونا  وبا سےنمٹنے میں کوئی  ہماری مدد نہیں کرسکتا تو انتشار بھی نہ پھیلائے

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے  اسپتال  بھر گئے۔ڈاکٹرز تھک گئے۔ کورونا  وبا سےنمٹنے میں کوئی  ہماری مدد نہیں کرسکتا تو انتشار بھی نہ پھیلائے۔

 کورونا پابندیوں کے اعلامئے کا مسودہ  این سی او سی سے شیئر کیا گیا۔ جواب میں انہوں نے کچھ سفارشات دیں،، جن میں لاک ڈاون نہ لگانے کی بات نہیں تھی۔

پریس کانفرنس میں   کہا کہ کچھ پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔ہم  چاہتے ہیں 9 دن لوگ صرف ویکسین لگوانے کےلئے نکلیں،، دوسرے کام کی اجازت نہیں ۔

محکمہ  داخلہ سندھ  کےترمیم شدہ حکم نامے  کےمطابق  موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی  اٹھالی گئی ہے۔ پرائیوٹ گاڑی میں صرف دوافراد کےبیٹھےکی پابندی  بھی ختم۔ چنگچی،رکشہ اورٹیکسی سڑکوں پرآسکیں گی۔ ویکسین مراکز جانےکےلیےبس اور منی بس کوخصوصی پرمٹ جاری ہوگا۔ بس میں گنجائش سے نصف  مسافر کو بٹھانے کی اجازت ہوگی۔  بیکری اور  دودھ کی دکانوں پرچھ بجےبندش کااطلاق نہیں ہوگا۔ہوٹلوں اور  آن لائن آرڈر پر ڈلیوری کے لئے  بھی وقت کی  کوئی پابندی نہیں ہوگی۔