جناح اسپتال کراچی میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کے خلاف درخواست پر اسپتال انتظامیہ نے جواب جمع کرادیا

عرفان علی عرفان علی

  جناح اسپتال کراچی میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کے  خلاف درخواست پر  اسپتال انتظامیہ نے جواب جمع کرادیا


 جناح اسپتال کراچی میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کے  خلاف درخواست پر  اسپتال انتظامیہ نے جواب جمع کرادیا گیا۔ وفاق اور سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر  جج برہم۔ ریمارکس دیئے  آخری بار مہلت دے رہے ہیں۔


 سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس کے کے آغا  نے ریمارکس دیئے آئینی بینچ بنایا ہی اس لیے گیا ہےکہ جلد درخواستوں کو نمٹایا جاسکے۔ جواب جمع کرانے  کے لئے آخری مہلت دے رہے ہیں۔توقع کرتے ہیں سرکار کی جانب سے مکمل معاونت فراہم اور  بروقت جواب جمع کرائے جائیں گے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا  ایک سال سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے جواب جمع نہیں کرایا۔