کراچی میں میرٹ کی بحالی اور شفافیت کے قیام کے لیے تحریکِ بحالیِ میرٹ (ایم آر ایم) کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے تحت ہونے والے سی سی ای 2024 اور انجینئرنگ کے امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
تحریک کے بانی فرمان ملگانی اور دیگر رہنماؤں نے پریس کلب کے سامنے مطالبات پیش کرتے ہوئے ایس پی ایس سی کے چیئرمین سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے سی سی ای 2024 اور انجینئرنگ کیڈر کے نتائج کو فوری طور پر منسوخ کرنے اور تمام امتحانی عمل کی جامع فارنسک تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں کے مطابق جب تک تمام مستحق اور قابل امیدواروں کو انصاف نہیں مل جاتا، یہ پرامن اور جمہوری جدوجہد بلا تعطل جاری رہے گی۔