نیوز کانٹینٹ پر کام کر رہے ہیں، تاکہ ہم اس ریس میں شامل نہ ہوں جو چل رہی ہے , مریم اونگزیب

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

نیوز کانٹینٹ پر کام کر رہے ہیں، تاکہ ہم اس ریس میں شامل نہ ہوں جو چل رہی ہے , مریم اونگزیب

 

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہاہےکہ ہماری فلم انڈسٹری ایک کامیاب انڈسٹری تھی اور 2018 میں فلم کے حوالے سے پہلی پالیسی بنائی تھی۔

یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات مریم ورنگزیب نے  اسلام آباد میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں پی ٹی وی فلم کے لوگو اور ٹائٹل کی تقریب رونمائی میں کی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ

جمال شاہ کے کام کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں,فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں،

تقریب سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2017 سے کام شروع ہوا تھا اور 2018 میں پہلی فلم کا کام ہوا، ہم نے پہلی کلچر اور ثقافتی فلم لانچ کی۔انکاکہناتھاکہ

فلم پالیسی کے وقت تمام سٹیک ہولڈرز کو بلایا تھا ،

اس پر کام شروع ہوا لیکن خاطر خواہ کام نا ہو سکا ،

یہ صرف فلم انڈسٹری کی بات نہیں ہے بلکہ فلم کے زریعے ایک بیانیہ بنایا جاتا تھا۔

ہمارے ہاں کنٹینٹ کا فقدان ہے اور

جہاں تمام سٹیک ہولڈرز اکٹھے ہوں لیکن کچھ مسائل ہوں تو وہاں حکومت کا تعاون ضروری ہوتا ہے ۔

مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ پی ٹی وی پرائیویٹ چینلز کی دوڈ میں شامل ہوا لیکن اس تک نا پہنچ سکا،

پی ٹی وی کا کام ایک قومی بیانیہ دینا ہوتا ہے ،

اس ملک نے دہشتگردی کی جنگ لڑی یے جس کے اثرات ابھی تک موجود ہیں،

ہمارے ہاں بچوں کے حوالے سے کنٹینٹ کا فقدان ہے ،

پرائیویٹ چینلز میں یہی حال ہےاور

بچوں کے حوالے سے کنٹینٹ نا ہونے کی وجہ سے بچے غیر ملکی کنٹینٹ کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

پی ٹی وی میں نیوز کنٹینٹ کو کم کر رہے ہیں ،

پاک فلکس کو لانچ کر رہے ہیں جس پر پی ٹی وی کا سارا کنٹینٹ موجود ہیں

بجٹ میں بھی پی ٹی وی فلم کے حوالے سے کام ہو رہا ہے اور

وزارت اطلاعات میں فلم ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لائیں گے۔

پی ٹی وی کی اسکرین معاشرے کا بیانیہ بناتی تھی۔

ٹیکنالوجی بھی کافی جدید ہوچکی، لیکن کانٹینٹ کا فقدان ہےاور

پروڈیوسر، ایکٹر، ایگزیبیٹرز ان میں بھی خلا آچکا ہے، جن میں خلوص تھا وہ نام آج تک زندہ ہیں، انکا کہناتھاکہ

پی ٹی وی نے پرائیویٹ میڈیا میں شمولیت اختیار کی،

پی ٹی وی نے نیشنل بیانیہ بنانا ہے، پی ٹی وی میں اس دوڑ میں نہیں شامل ہونا جو اس کی ہے ہی نہیں،

اس ملک نے دہشتگردی کی ایک جنگ لڑی ہے، جس کی طویل داستان ہے

ہمیں وہ کاؤنٹر کرنا ہے،

چلڈرن کانٹینٹ مسنگ ہے

ہمارے ملک میں اس وقت ہیلتھی ڈائیلاگ نہیں کر سکتا، اس سے متعلق بھی کانٹینٹ پر کام کر رہے ہیں،

نیوز کانٹینٹ پر کام کر رہے ہیں، تاکہ ہم اس ریس میں شامل نہ ہوں جو چل رہی ہے

جائنٹ وینچرز کے لیے ینگ ٹیلنٹ کو بلا کر اس پر بھی کام کریں گے،

پاک فلیکس کے نام سے پروگرام کا اعلان کرنے جارہی ہوں،

پی ٹی وی آرکائیو کو ڈیجیٹل پر لا رہے ہیں، پی ٹی وی کا اپنا کانٹینٹ ہوگا

پرائیویٹ سیکٹر کا بھی اہم رول ہے

فلم پالیسی 2022 کے بجٹ میں بھی یہی اپروچ ڈال رہے ہیں،

فلم ایک انڈسٹری ہے، اس کا انٹرفیز باقی انڈسٹری سے بھی ہوتا ہے

فلم ڈائریکٹریٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے،

بجٹ کے بعد پر اس پر کام ہوجائے گا،

فلم کیسے ٹورازم کو فروغ دیتی ہے، وزیر اعظم اس حوالے سے کانفرنس بھی بلا رہے ہیں،