ریٹائرمنٹ وہ بھی شان کے ساتھ
این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں 40 سال تک بطور کنڈیکٹر خدمات سرانجام دینے والے محمد نوید کو طلبہ اور اساتذہ نے پھول نچھاور کرکے رخصت کیا۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے سٹی کیمپس
میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے محمد نوید کے لیے فیئر ویل کا اہتمام کیا۔ جامعہ
سے ان کی رخصت پر پھول نچھاور کیے۔ اساتذہ نے تحفائف بھی پیش کیے