عام انتخابات کے بروقت انعقاد اور التواکی قرارداد کیخلاف نئی قرارداد سینیٹ میں جمع
بروقت انتخابات کی قرارداد جماعت اسلامی کے سنیٹر مشتاق احمد نے جمع کرائی انتخابات کا انعقاد دستوری تقاضہ ہے،دستور کے مطابق انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں،متن میں کہاگیا ہےکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آچکا ہے کہ انتخابات 8فروری کو ہوں گے، امن وامان اور خراب موسم کی صورتحال کو بنیاد بنا الیکشن التوا کی قرار داد پیش کرنا غیرجمہوری ہے سینیٹ آف پاکستان کو ماورائے آئین کسی اقدام کاکوئی اختیار نہیں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 8فروری کو صاف وشفاف انتخابات کرائےجائیں تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ دی جائے، انتخابات کے التوا سے متعلق پاس کردہ قرارداد کو کالعدم قرار دیاجائے