اسپیکر ایازصادق کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس،اعلامیہ جاری

عدنان اطہر عدنان اطہر

اسپیکر ایازصادق کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس،اعلامیہ جاری

اسپیکر ایازصادق کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس،اعلامیہ  میں کہا گیا ہےکہ

ملکی  سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا،

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ  میں  مذمت ،

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی  کا متاثرہ خاندانوں کے ساتھ  اظہار یکجہتی ،اعلامیہ

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور مہارت کو سراہا گیا

اجلاس میں پاکستان سے دہشتگردی کےخاتمے کیلئے غیر متزلزل عزم  کااعادہ

 ریاست کی پوری طاقت کیساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنے  کیلئے اسٹریٹجک اور متفقہ سیاسی عزم پر زور 

کمیٹی نے انسداد دہشت گردی کے لیے قومی اتفاق کی ضرورت پر زور دیا ،

دہشتگردی  کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد  پر زور،

پراپیگنڈا پھیلانے والوں اور سوشل میڈیا  کے غلط استعمال  پر تشویش کااظہار،

افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ ،

افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور ملکی دفاع کے عزم کا اعتراف

قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کیساتھ کھڑی ہے

کسی فرد یا گروہ کو پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

کمیٹی نے حزب اختلاف کے بعض اراکین کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا،

 قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق  نے اجلاس کی صدارت کی

 وزیر اعظم ، پارلیمانی کمیٹی کے ارکان اورسیاسی قائدین کی اجلاس میں شرکت،

آرمی  چیف جنرل سید عاصم منیر، اہم وفاقی وزراء اور متعلقہ  اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے،