کوئٹہ سے کراچی آنے والی گاڑی
حادثے کا شکار ہوگئی
پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر کے چیف کیمرہ مین اور کیمرہ مین روڈ حادثے
میں جاں بحق ہوگئےحادثہ کار اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا حادثے میں
دو افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ۔ لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل
کیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ
سوراب کوئٹہ کراچی ہائی وے پر پیش آیا ۔ جس میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کوئٹہ
سینٹر کے چیف کیمرہ مین احمد سولنگی اور سینئر کیمرہ مین ظفرعلی حادثے میں جاں بحق
ہوگئے ۔
واضح
رہے کہ احمد سولنگی پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز میں سینئر کیمرہ مین بھی رہ چکے
ہیں اپنے کام کے دوران انہوں نے اردو ، سندھی ڈرامے، موسیقی کے پروگرام ، بچوں کے پروگرام ، ڈاکیومنٹیرز، وزیر
اعظم کی وی آئی پی کوریج میں ہمیشہ اعلیٰ
کارکردگی کے باعث انہیں بےحد پسند کیا جاتاتھا، جبکہ سینئر کیمرہ مین ظفر علی کو اپنی
عاجزی اور کام کی وجہ سے ہر ایک میں مقبول تھے ۔ سینئر ریٹائرڈ پروگرامز
پروڈیوسر اطہر منگی پی ٹی وی کے سینئر فوٹو گرافر اور کیمرہ مین علی گلاب بلوچ، جنرل مینجر پی ٹی وی ، پروگرام مینجر پی ٹی وی ، سینئر نیوز
پروڈیوسر میر سلام جوگیزئی ، سیںئر پروگرامز پروڈیوسر میر احمد کاکڑ اور دیگر نے بےحد
افسوس کا اظہار کیاہے او رکہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن دو بہترین ہنر مندوں سے محروم
ہوگیا ۔