25ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کراچی گالف کلب میں شروع ہو گئی۔۔


25ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کراچی گالف کلب میں شروع ہو گئی۔۔

25ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کراچی گالف کلب میں شروع ہو گئی۔۔


پہلے روز کے اختتام پر میزبان  کلب کےوحید بلوچ 6انڈر پار کے ساتھ 66 اسکور کرکے پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئے، قومی چیمپئن محمد شبیر اقبال اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے مطلوب احمد 69 کے اسکور کے ساتھ  مشترکہ طور دوسرے نمبر پر رہے جبکہ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمانے والے اسلام آباد کے محمد زبیر کا اسکور 70 رہا،قبل ازیں   افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے چار روزہ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا،پی این ایس بہادر کے کمانڈنٹ کموڈور محمد وقارنے استقبالی کلمات ادا کیے، 8 کیٹیگریز کی چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر85لاکھ روپے کی انعامی رقم کی رکھی گئی ہے،ہول ان ون پر بیش قیمت کار بطور انعام دی جائے گی۔