گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات۔ تعلیم، صحت اور معیشت میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گورنر ہاوس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔گور نر سندھ نے امریکی سفیر کو بتایا امید کی گھنٹی کے ذریعہ مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔راشن مہم کے ذریعہ مستحقین کی مدد کررہے ہیں۔ اب تک نو لاکھ سے زائد مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ پچاس ہزار نوجوان گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کے علاوہ دیگر آن لان آئی ٹی کورسز بھی کررہے ہیں۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا گورنر سندھ کے عوامی خدمت کے منصوبے قابل تقلید ہیں۔گورنر سندھ اور امریکی سفیر نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔