اسٹاک مارکیٹ شدیدمندی کی لپیٹ میں آگئی۔ دوران ٹریڈنگ ہینڈریڈ انڈیکس ساڑھے چار ہزار پوائنٹس تک نیچے آگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی شدید مندی کا رجحان ہے۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ چار ہزار، پانچ سو بائیس پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ، چھ ہزار، آٹھ سو چھپن پوائنٹس پر ٹریڈ ہوئی۔ ہینڈریڈ انڈیکس میں چار اعشاریہ، چھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز مارکیٹ انڈیکس تین ہزار، سات سو ، نوے پوائنٹس گرنے کے بعد ایک لاکھ، گیارہ ہزار، ستر پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔