کاکول میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا فزیکل فٹنس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

صبانور صبانور

کاکول میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا فزیکل فٹنس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

کاکول میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا فزیکل فٹنس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کل ایبٹ آباد سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے،،، قومی اسکواڈ ایک روز اسلام آباد میں قیام کے بعد آٹھ اپریل کو آرمی چیف کی دعوت پر افطار ڈنر میں شریک ہونگے،، قومی کرکٹ ٹیم کا فزیکل فٹنس کیمپ چھبیس مارچ کو کاکول میں شروع ہوا تھا،،،فزیکل فٹنس کیمپ میں انتیس کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا،،فزیکل فٹنس کیمپ پاکستان آرمی کے ٹرینرز کی زیر نگرانی میں بارہ دن تک جاری رہا،،،کیمپ میں فزیکل فٹنس اور ٹیم ورک اور ٹیم بلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی،،،کھلاڑیوں کو صبح اور شام کے دو مختلف سیشنز میں مختلف فزیکل فٹنس ڈرلز کرائی گئی،،کھلاڑیوں نے کیمپ کے اختتام پر پاک فوج کے جوانوں کیساتھ ساتھ ایک دوسرے کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوائی